Khwab mein Hajj Karna dekhnay ki tabeer
خواب میں حج کرنادیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیکھے کہ اس نے حج کیاہے توحق تعالیٰ اس کے نصیب میںحج کرے گا۔اگربیماریہ خواب دیکھے توشفاء پائے گا۔اگرقرضداردیکھے توفرض سے فارغ ہوگا۔اگرمسافردیکھے تووطن کوسلامتی سے واپس آئے گا۔اوراگر خواب میں دیکھے کہ حج کوگیاہے اورحج نہیں کرسکاتودلیل ہے کہ عمردرازہوگی اورکام نظام سے ہوگا۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیکھے کہ حج کوگیاہے اورحرم شریف میں لبیک کہتاہے تودلیل ہے کہ اس کوخوف اور ڈرہوگا۔اور اگردیکھے کہ حج اس پرواجب ہواہے اورجانے کاارادہ نہیں کیاہے تودلیل ہے کہ خیانت کرے گااوراگردیکھے کہ عرفے کادن ہے تو دلیل ہے کہ کسی سے صلح کرے گااوراگردیکھے کہ خانہ کعبہ میں نمازپڑھتاہے تودلیل ہے کہ بزرگوں سے نفع پائے گااوراس کاکام بہترہوگا۔
حضرت جعفرصادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں حج کرناسات وجہ پرہے۔
- نکاح کرنا
- کنیزخریدنا
- عادل بادشاہ کی زیارت
- نیکی
- نیک کام کی کوشش کرنا
- ثواب کی اجرت پانا
- اہل علم کی صحبت میں جانا