Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Haiz dekhnay ki tabeer
خواب میں حیض دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں حیض مردوں کے لیے معیشت میں بقاء ہے اور عورتوں کے لیے مال کی زیادتی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ حیض آیا ہے تو فساد اور حرام کی دلیل ہے ۔
اور اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ حیض آیا ہے تو اندوہ و سختی کی دلیل ہے۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کو حیض آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ خون کے اندازے پر مال حرام حاصل کرے گا۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کی عورت کو حیض آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس پر دنیا کاکام بند ہوجائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ صاحب خواب مستور ہے۔ دلیل ہے کہ دین میں حیران ہوگا۔اور اگر دیکھے کہ اس کی عورت پاک ہوئی اور اس نے حیض کے بعد غسل کیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس پر دنیا کے کام کشادہ ہوں گے۔ اور اللہ تعالیٰ خوب جانتاہے۔