Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Girana dekhnay ki tabeer

خواب میں گرانا (انداختن) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی کو گرایا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن پر دلیر اور بے باک ہوجائے اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی پر پتھر پھینکاہے تو دلیل ہے کہ کسی کو سخت بات کہے گا۔ بعض اہل تعبیر نے بیان فرمایا ہے کہ اس کی دلیل یہ ہے کہ اس کو زنا یا گناہ کی تہمت لگائیں گے اور اگر کوئی دیکھے کہ ٹھیکری ڈالی ہے تو اس سے بھی یہی دلیل ہے کہ کسی کو سخت بات کہے گا۔

اور اہل تعبیر فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس پر کسی نے شکر ، بادام یا قند کو ڈالا ہے۔اگر ڈالنے والا معلوم ہے تو اس سے اسی قدر عطا پائے گا اور اگر نامعلوم ہے تو اسی قدر کسی سے فائدہ اٹھائے گا اور اگر اس نے بھی کھانے کی چیزیں چوپائوں کی طرف ڈالی ہیں تو اس سے یہ دلیل ہے کہ اپنا مال جاہلوں کو دے گا۔

Related Articles

Back to top button