Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Farsh dekhnay ki tabeer
خواب میں فرش ( بساط) دیکھنے کی تعبیر
فرش کو خواب میں دیکھنا خوشی اور راحت ہے ، اور اگر دیکھے کہ فرش بچھایا اور اس پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ روزی فراخ ہوگی اور عمرد راز ہوگی۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ فرش پاکیزہ اور نیا اور بڑا اور فراخ ہے تو دلیل ہے کہ اس کی نعمت اور دولت بہت ہوگی ،خاص کراگر بچھا ہوا ہے ، اور اگر دیکھے کہ اپنا فرش بیچا ہے یا کسی کو بخشاہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کا فرش جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر روزی تنگ ہوگی اور اس کا حال بد ہوگا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ فرش کا خواب میں دیکھنا اگر بڑا اور نیا ہے تو چھ وجہ پر ہے۔
- عزت اور مرتبہ
- بزرگی اور رفعت
- عہدہ
- مال
- عمر دراز
- بزرگی کے مطابق تعریف اور اگر غالیچہ کی قیمت لے تو تاویل اس کے خلاف ہے۔