Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Esaai (Christian) dekhnay ki tabeer
خواب میں عیسائی(ترسائی) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی مسلمان دیکھے کہ وہ آتش پرست ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ گمراہی اور بدعت کے رستے پر چلے گا اور دین اسلام پر اعتقاد نہ رکھے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگرکوئی کسی ترسائی کود یکھے تو اس پر فتح پائے گا کیونکہ ترسائی نصرانی ہے ، اور نصرانی نصرت سے مشتقق ہے اور اگر عیسائی دیکھے کہ مسلمان ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ مسلمان ہوگا یا مرے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کی صحبت عیسائیوں کے ساتھ ہے تو دلیل ہے کہ ان کا دوست اور ہوا خواہ ہوگا اور دین اسلام پر اس کا اعتقاد ضعیف اور سست ہوگا۔