Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Eid dekhnay ki tabeer
خواب میں عید دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر دیکھے کہ قربانی کی عید ہے دلیل ہے کہ اس کا کسی عقل مند سے کام پڑے گا اور اگر رمضان شریف کی عید دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی عابد اور زاہد سے ہوگی اور اس سے دین کانفع حاصل کرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے اگر کوئی دیکھے کہ عید ہے اور لوگ بن سنور کر نکلے ہیں دلیل ہے کہ اگر قیدی ہے تو خلاصی پائے گا اور اگر مال عزت اور شرف سے ہے تو مرتبہ اور زیادہ ہوگا۔