Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Dukan Dari dekhnay ki tabeer
خواب میں دکان داری کرنا (بقالی کردن) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دکان داری کرنا کاموں میں کوشش اور معیشت کے لیے چیزوں کاحاصل کرناہے ،اور اگر دیکھے کہ دکان داری کرتا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا کے کاروبار اور کسب میں مشغول ہوگا اور جو کچھ کہ رکھتاہے اسی قدر متاع دنیا سے حاصل کرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ دکان داری کے سامان کو روپیہ پیسہ سے بیچتا ہے تو غم و اندوہ کی دلیل ہے ۔ کیونکہ روپیہ پیسہ کی تاویل غم و اندوہ ہوتی ہے۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دکان داری کرنا تین وجہ پر ہے۔
- کسب کرنا
- نفع پانا
- غم و اندوہ ۔ اگر دیکھے کہ سامان کو روپیہ پیسہ کے عوض فروخت کرتاہے۔