Khwab mein doodh dekhnay ki tabeer
خواب میں دودھ (شیر) دیکھنے کی تعبیر
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایاہے کہ خواب میں دودھ تازہ اور خواب شیریں زیادتی مال پر دلیل ہے اور اگر ترش ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ تازہ دودھ پیاہے دلیل ہے کہ اسی قدر مال حلال پائے گا ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ دودھ اس کے پستان میں جمع ہوگیاہے دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہوگا اوراگر مرد دیکھے کہ دودھ نکالتاہے اور اس کے عوض خون آتاہے دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اپنے پستان سے دودھ پیتاہے دلیل ہے کہ اس کے کسب اور معاش میں نقصان ہوگا اور کوئی مرددیکھے کہ بچہ ہوگیاہے اور دودھ پیتاہے دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری نہ ہوگی۔اور اگر عورت دیکھے کہ بچہ کو دودھ دیتی ہے دلیل ہے کہ بادشاہ سے مال پائے گی اور اگر عورت دیکھے کہ بچہ کو شیر سے ہٹا کر پھر شیر دیتی ہے تو نقصان پر دلیل ہے۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جنگلی چوپائے کا دودھ تھوڑا مال ہے اگر خواب میں دیکھے کہ گورخر کا شیر پیتاہے تو خوبی اور صلاحیت پر دلیل ہے۔اور اگرد یکھے کہ اونٹنی کا دودھ پیتاہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سردار سے مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ ہرنی کا دودھ پیتاہے دلیل ہے کہ روزی اس پر فراخ ہوگی اور اگر دیکھے کہ بکری کا دودھ پیتاہے دلیل ہے کہ عورت سے مال اور نعمت پائے گا اور اگر دیکھے کہ چیتے کا دودھ پیتاہے دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا اور اگر دیکھے کہ شیرنی کادودھ پیتاہے دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے مال حرام پائے گا۔
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایاہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے شیر کا سرپایاہے دلیل ہے کہ بادشاہی پائے گا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو شیر دیاہے دلیل ہے کہ اس کو بادشاہی دے گایا اپنی ملک میں سے کوئی ولایت دے گا اور اگر دیکھے کہ شیر کے سر پر بیٹھاہے دلیل ہے کہ اس کی دولت اور مرتبہ زیادہ ہوگا۔اور اگر دیکھے کہ بھینس کا دودھ پیتاہے دلیل ہے کہ مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ گدھی کا دودھ پیتاہے دلیل ہے کہ بیمار ہوگا اور شفاء پائے گا ۔اور اگرد یکھے کہ خرگوش کا شیر پیتاہے دلیل ہے کہ عورت سے نفع پائے گا اور اگر دیکھے کہ مادہ خنزیر کاشیر پیتاہے دلیل ہے کہ احمق اور بے وقوف ہوگا اور اگر دیکھے کہ لومڑی کاشیر پیتاہے دلیل ہے کہ کسی سے مکر اور حیلہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ بھیڑیے کا دودھ پیتاہے دلیل ہے کہ اس کاعیال اس کے ساتھ خیانت کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ بکری کا شیر پیتاہے دلیل ہے کہ مال حلال حاصل کرے گا۔حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں ایسے جانور کا شیر نکالنا جس کاگوشت حلال ہے مال حلال پر دلیل ہے اور جس کا گوشت حرام ہے اس کا شیر غم واندوہ پر دلیل ہے۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دودھ کا دیکھنا تین وجہ پر ہے:
- روزی حلال
- مال اور فرزند
- غم و اندام