Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Darna dekhnay ki tabeer
خواب میں ڈرنا(ترسیدن) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈرنا امن ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی سے ڈرتاہے اور ڈرانے والے کاپتہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اس کو ڈرانے والے سے کوئی مکروہ بات پہنچے گی۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈرنا فتح ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا ہے کہ : : النصرۃ بالرعب ))(فتح دہشت کے ساتھ ہے ) اور اگر دیکھے کہ چور یا جانور سے ڈرا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اپنے لواحقین سے ضرراور نقصان اٹھائے گا۔