Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Dakaar Lena dekhnay ki tabeer
خواب میں ڈکار (آردغ) دیکھنے کی تعبیر
حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں ڈکار آتا دیکھے تو دلیل ہے کہ ایسی بات کرے گا جس سے اس کو حرمت ہوگی اور اگر دیکھے کہ ڈکار کے ساتھ اس کے گلے سے کھانا نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے۔
حضرت محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ ڈکار ترش آ یا اور برا آیا ہے تو دلیل ہے کہ ایسی بات کرے گا جس سے نقصان اور خطرہ دیکھے گا اور ڈکاردھوئیں جیسا دیکھے تو دلیل ہے کہ بے وقت بات کہے گا کہ جس سے لوگ اس کو ملامت کریں گے اور اس عیب کاانجام پشیمانی ہوگا۔