Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Chopaya dekhnay ki tabeer

خواب میں چوپایہ (چہار پایہ) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس چوپایہ ہے اور اس کامطیع و فرمانبردار ہے تو دلیل ہے کہ اس کی قیمت کے مطابق جنگلی آدمی سے فائدہ اٹھائے گا۔

اوراگرکوئی دیکھے کہ جنگلی چوپایوں کا ریوڑ اس کے پاس آیا اور اس کامطیع ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ جن لوگوں کا مسکن جنگل میں ہے وہ اس کی تابع ہوں گے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ جنگلی چوپایوں کو پوجتا ہے تو دلیل ہے کہ دانا لوگوں سے جھگڑے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ وہ چوپایہ ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عقل زائل ہوگی اور اگر دیکھے کہ چوپایہ اس سے باتیں کرتاہے تو دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا، اور اگر دیکھے کہ چوپائے کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا۔

Khwab mein jangli chopayon ka rewar apnay pas aana dekhnay ki tabeer.

Chopaya ho jana dekhnay ki tabeer.

Khwab mein chopay ka batain karna dekhnay ki tabeer.

Chopay ka ghosht khana dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button