Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Chokhat dekhnay ki tabeer

خواب میں چوکھٹ (آستانہ) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر چوکھٹ بلند ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اسی قدر مال ونعمت اور مرتبے کی بزرگی پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا آستانہ گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے مرتبے سے گرے گا اور لوگوں میں ذلیل ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کاآستانہ بارش کی طرح صاف پانی گرتاہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت پائے گا ، اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کے آستانہ سے سانپ اور بچھو گرتے ہیںں تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے یا حاکم سے اس کو رنج پہنچے گا۔

حضرتت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ گھر کاآستانہ اس پر گرا ہے اور وہ خود اس کے نیچے پھنس گیا ہے تو اس کی ہلاکت کے خوف سے دلیل ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:

فَخَرَّ عَلَيۡهِمُ السَّقۡفُ مِنۡ فَوۡقِهِمۡ

”ان پر ان کے اوپر سے چھت گر پڑی ‘‘

اور اگر دیکھے کہ اس کیے گھر کا آستانہ کئی طرح کے رنگوں سیے منقش ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ زینت و آرائش کے ساتھ دنیا میں اپنی زندگی بسر کرے گا۔

Ghar ki chokhat blund hotay dekhnay ki tabeer.

Ghar ki astana gira hua dekhnay ki tabeer.

Ghar k astanay say sanp aur bichoo girtay hua dekhnay ki tabeer.

Ghar k astana khud per gira hua dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button