Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Chogha dekhnay ki tabeer

خواب میں چوغہ(جبہ)دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چوغہ خواب میں عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس فراخ اور پاکیزہ چوغہ ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت نیک رائے اور نیک سیرت ہے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کی عورت بدخواہ اور ناموافق ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا چوغہ پھٹ گیاہے یا جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ مرد اور عورت میں جدائی پڑے گی۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میںسردی کے موسم میں اپنے جسم پر چوغہ دیکھنا نیک ہے اور چار وجہ پر ہے ۔

  1. عورت
  2. قوت
  3. شادی
  4. منفعت

اور پرانا اور میلا چوغہ غم و اندوہ ہے۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس چوغہ ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے اور اس کا رنگ سیز ہے تو دلیل ہے کہ پاک دین عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سفید اور نیک چوغہ ہے تو دلیل ہے کہ پارسا اور با امانت عورت کرے گا ۔ اور اگر زرد دیکھے تو بیمار عورت کرے گا اور اگر نیلا دیکھے تو فکر مند اور غمناک عورت کرے گا ۔ اور اگر سرخ چوغہ دیکھے تو عورت عیش پسند ہوگی اور اس سے موافقت نہ کرے گا۔

Khwab mein pakeeza chogha dekhnay ki tabeer.

Chogha phat jana ya jal jana dekhnay ki tabeer.

Khwab mein sabz chogha dekhnay ki tabeer.

Surkh chogha dekhnay ki tabeer.

Khwab mein zard chogha dekhnay ki tabeer.

Neela chogha dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button