Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Chogaan Zadan dekhnay ki tabeer
خواب میں چوگان زدن دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چوگان بازی دلیل ہے کہ جس چیز کی جستجو ہے اس کو پائے گا اور عزت ومرتبہ پائے گا لیکن دین اور عبادت میں سست ہوگا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں چوگان بادشاہ کے ہاتھ میں دیکھے تو دلیل ہے کہ دشمنوں پر فتح پائے گا اور اگر چوگان کسی عام آدمی کے ہاتھ میں دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی سے لڑائی جھگڑا کرے گا ۔ اور عورتوں کی طرف سے بری بات سنے گا ۔ اور اہل تعبیر گیند کو منہ سے اور چوگان کو زبان سے تشبیہ دیتے ہیں۔