Khwab mein Chiriya dekhnay ki tabeer
خواب میں چڑیا (بنجشک) دیکھنے کی تعبیر
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چڑیا کو دیکھنا باقدرو مرتبہ مرد ہے۔ اگرچہ پارسا ہو یا نہ ہو۔ اگر دیکھے کہ اس کو دام اور حیلے سے پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ بے قدر آدمی کے ساتھ مکرو حیلہ کرے گا۔ اور اس کو مغلوب کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ چڑیا کو پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ باقدر عورت اس پر کامیاب ہوگی۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اس مرد کا مال گوشت کھائے ہوئے کے انداز ے پر اس کو ملے گا اور اگر دیکھے کہ چڑیا کو اس کے گھونسلے سے نکلا تو دلیل ہے کہ اس کو رنج اور ملامت حاصل ہوگی۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیںکہ حضرت محمدبن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے چڑیا کے بچے شکار کیے ہیں اور ان کی گردنیں توڑ کر جھول میں رکھے ہیں تو دلیل ہے کہ بچوں کا معلم بنے گا اور اس کے جسموں میں چھڑیا ں سزا کے لیے لگایا کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ سرخ چڑیا کاشکار کیاہے تو دلیل ہے کہ خوبصورت عورت کرے گا یا با جمال کنیز خریدے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ زرد چڑیا پکڑی ہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ بیمارسی زرد عورت کرے گا۔
اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیںکہ خواب میں چڑیا پانا فرزند یا غلام ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس اندھی چڑیا ہے تو دلیل ہے کہ بد آدمی اور حریص کے ساتھ محبت کرے گا۔
اور کہتے ہیںکہ خواب میں چڑیا کا پانا درویش آدمی کے لیے چھ درہم ہیں اور تونگر شخص کے لیے چھ ہزار درہم ہیں جو پائیں گے۔
اور خواب میں چڑیا کاگھونسلا دیکھنا خیر وخرمی اور امن کی دلیل ہے ۔اور اگر یہ دیکھے کہ چڑیا کے بچوں کو گھر سے باہر نکالاہے تو دلیل ہے کہ اس کے حلال اور حرام کے فرزند ہوں گے۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ چڑیا آواز کرتی ہے اور اس کی آواز کو سنا ہے تو دلیل ہے کہ تعجب انگیز باتیں سنے گا۔ اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ خواب میں چڑیوں کی آواز تسبیح ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو بہت سی چڑیاں حاصل ہوئی ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ کسی قوم کی سرداری کرے گا اور بہت سا مال پائے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اگر کوئی شخص ایک چڑیا دیکھے تو فرزند ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سی چڑیا ں بولتی ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو شور کرنے والے لوگوں سے کام پڑے گا۔
اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ چڑیا کو منہ میں رکھ کر نگل گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند آئے گا۔اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی نے بہت سی چڑیاں بخشی ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ چڑیاکو مارا یا اس کے ہاتھ میں مر گئی تو دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا اور فرزندمرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چڑیا کا گھونسلا لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند جنگل میں پیداہوگا اور بزرگ جسم کاہوگا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چڑیا کا خواب میں دیکھنا نو وجہ پر ہے۔
- بادشاہ
- مال
- بزرگ
- خوبصورت غلام
- قاضی
- سوداگر
- ڈاکو آدمی
- جھگڑالو آدمی
- جماع کے لیے حریص شخص