Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Cheeta dekhnay ki tabeer

خواب میں چیتا (پلنگ) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیتا قوی اور مضبوط دشمن ہوتاہے ۔ اگر کوئی شخص خواب میں د یکھے کہ چیتے کے ساتھ جنگ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے دشمن کے ساتھ جھگڑا کرے گا اور دشمن کوغلبہ اور فتح ہوگی۔ یعنی اگر چیتا اس پر غالب ہوگا اور اگر وہ چیتے پر غالب آیا تو وہ دشمن پر فتح یاب ہوگا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ چیتے کاگوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ جنگ اور جھگڑوں میں پڑے گا۔ لیکن آخر کار فتح یاب ہوگا اور شرف و بزرگی حاصل کرے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ چیتے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا اور دشمن کو مغلوب کرے گا۔

اور اگر خواب میں دیکھے کہ چیتے کے ساتھ جنگ کرتا ہے اور ایک دوسرے پر کوئی بھی غالب نہیں آیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ بادشاہ ہے اس کو بڑا خوف پہنچے گا یا سخت بیماری پائے گا اور اس کے بعد شفاء ہوگی۔

اور اگر خواب میں د یکھے کہ شیر چیتے کو کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دشمن سے خوف پہنچے گا اور نتیجہ امن ہوگا۔

اور اگر خواب میں دیکھے کہ چیتے کا چمڑا یا ہڈی یا بال اس نے لیے ہیں یا کسی نے اس کو دیئے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن کا مال پائے گا۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ چیتے کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ اسلام سے منہ پھیرے گا اور اس کو کچھ خیر نہ ہوگی۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیتے کو دیکھنا تین وجہ پر ہے۔

  1. قوی دشمن
  2. دشمن سے مال پانا
  3. بادشاہ کا خوف

Khwab mein cheetay kay sath jang karna dekhnay ki tabeer.

Cheetay ka ghosht khana dekhnay ki tabeer.

Khwab mein cheetay pay bethna dekhnay ki tabeer.

Cheetay ka chamra, baal ya hadi layna dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button