Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Cheenk Aana dekhnay ki tabeer

خواب میں چھینک آنا(عطسہ)دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو چھینک آئی ہے اور اس نے الحمدللہ کہا ہے اگر بیمار ہے تو اس کو طبیب کی ضرورت ہوگی اور اگر تندرست ہے تو اس کی کسی سے مراد پوری ہوگی اور اس پر احسان رکھے گا۔

اور اگرد یکھے کہ تین چھینکیں آئی ہیں توخوشی اور نیکی پردلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بہت سی چھینکیں آئی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد مشکل سے پوری ہوگی اور اگر دیکھے کہ چھینک کے ساتھ ناک سے پانی نکلا ہے دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیداہوگا۔

اور اگر دیکھے کہ اس کو چھینک آئی ہے اور رینٹ ناک سے نکل کر جاری ہواہے تو دلیل ہے کہ لوگ اس کی بابت بری بات کہیں گے اور اگر دیکھے کہ چھینک آئی ہے اور کوئی چیز کو باہر نکلی ہے دلیل ہے کہ اس چیز دینے والی کے جوہر کے مطابق اس کے فرزند ہوگا جو اس حیوان کے مطابق منسوب ہوگا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے اگر خواب میں چھینک آسانی کے ساتھ آئی ہے دلیل ہے کہ آسانی سے مال حاصل کرے گا اور اگر مشکل سے آئی ہے تومشکل سے مال حاصل کرے گا۔

Khwab mein cheenk aanay per Alhamdolillah kehna dekhnay ki tabeer.

Teen cheenkain aana dekhnay ki tabeer.

Khwab mein cheank kay sath naak say pani nikalna dekhnay ki tabeer.

Cheank asani kay sath aana dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button