Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Chatai dekhnay ki tabeer
خواب میں چٹائی دیکھنے کی تعبیر
حصیر’بوریا‘چٹائی ‘حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس چٹائی ہے یااس کوکسی نے دی ہے تودلیل ہے کہ اس چٹائی کے قدرپرنفع پائے گااوراگردیکھے کہ چٹائی بن رہاہے تودلیل ہے کہ کسی عورت پرعاشق ہوگا۔اوراگردیکھے کہ چٹائی تھوڑی قیمت کی ہے اوروہ اس کوبن رہاہے ۔تودلیل ہے کہ وہ عورت بے اصل اوردرویش ہوگی اوراگردیکھے کہ چٹائی قیمتی اورپاکیزہ ہے تودلیل ہے کہ اصیل دولت مندعورت کرے گا۔
حضرت جابرمغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایاہے اگردیکھے کہ چٹائیاں بنتاہے اوربیچتاہے تودلیل ہے کہ اس کوغم لاحق ہوگا۔
حضرت جعفرصادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں چٹائی کادیکھنا تین وجہ پرہے ۔
- عورت
- منفعت
- خواستگاری کہ جس سے اس کونعمت حاصل ہوگی۔