Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Chatai (Borya) dekhnay ki tabeer
خواب میں چٹائی (بوریا) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چٹائی ایک سفلہ اور خسیس مرد ہے ۔ اور بے اصل اور ضعیف حال عورت ہے اور دیکھنے والا لوگوں سے ملال پائے گا اور اگر دیکھے کہ چٹائی بنی ہے اور فارغ ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا کام ختم کرے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ گھر کے لیے چٹائی بنتا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرنے میں مشغول ہوگا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس چٹائی ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو عورت کی طرف سے چٹائی کی بڑائی اور چھوٹائی کے مطابق فائدہ پہنچے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چٹائی کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔
- منفعت
- نکاح
- پنی خانہ آبادی کے کا میں مشغول ہونا