Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Charagh dekhnay ki tabeer

خواب میں چراغ دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چراغ گھر کا خادم ہے۔ اور دوسرے اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ گھر کی مالکہ ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر میں پاکیرہ چراغ روشن ہے تو دلیل ہے کہ گھر کی مالکہ باصلاح اور نیک خصلت عورت ہے اور اگر دیکھے کہ چراغ جلتا ہے ۔ تو یہ گھر کی مالکہ یا عورت یا خادمہ کے رنج پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ چراغ گل ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ گھر گرے گا اور گھر کی مالکہ مرے گی۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چراغ دان میں چراغ روشن ہے تو دلیل ہے کہ اگر شادی شدہ ہے تو لڑکا ہوگا۔ ورنہ عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا۔ اور اگر کوئی اس کا سفر میں گیا ہے تو واپس آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شہر میں بہت سے چراغ ہیں تو دلیل ہے کہ ملک کابادشاہ عادل اور قاضی منصف ہے اور شہر کے لوگوں کو خوشی اور نشاط بہت ہوگی۔

حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اس کے ہاتھ میں بہت سے چراغ ہیں۔ تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند آئے گا۔ جو عزت و دولت پائے گا ۔ اور اگر خواب دیکھنے والا بدکار ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کی طرف رجوع کرے گا اور توبہ کرے گا اور اگر مشرک ہے تو ہدایت پائے گا اور اگر مسلمان ہے تو عبادت کی توفیق پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :

وَ سِرَاجًا مُّنِیْرًاo وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ بِاَنَّ لَھُمْ مِّنَ اللّٰہِ فَضْلًا کَبِیْرًا

”اور چراغ روشن ہے اور ایمان والوں کو بشارت دو کہ ان پر اللہ تعالیش کی طرف سے بڑ افضل ہے۔ ‘‘

اور اگر دیکھے کہ چراغ گل ہوگیاہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند ہلاک ہوگا یا اس کی عزت و دولت میں نقصان ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کے سامنے چراغ روشن ہے تو دلیل ہے کہ دنیا اور دین کی مراد پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں دوبتی والا چراغ روشن ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دو فرزند ایک شکم سے پیداہوں گے۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چراغ کا دیکھنا چودہ وجہ پر ہے۔

  1. بادشاہ
  2. قاضی
  3. فرزند
  4. عروسی
  5. ولایت
  6. سرائے
  7. سردار
  8. شادی
  9. علم
  10. توانگری
  11. عیش خوش
  12. کنیزک
  13. منفعت
  14. جیسادیکھا اسی طرح ہوگا۔

Khwab mein ghar mein pakeeza charagh roshan karna dekhnay ki tabeer.

Charagh gul ho jana dekhnay ki tabeer.

Khwab mein shehar main buhat saray charagh dekhnay ki tabeer.

Apnay hath main buhat say charagh dekhnay ki tabeer.

Khwab mein charagh gul ho jana dekhnay ki tabeer.

Apnay hath main do bati wala charagh dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button