Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Chak dekhnay ki tabeer

خواب میں چک (قبالہ) دیکھنے کی تعبیر

حضرت محمد ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں مہر کیا ہواچک پائے یا اس کو کسی نے دیا ہو۔ تو دلیل ہے کہ مال ومنفعت پائے گا اور اگر کوئی دیکھے کہ کسی نے اس چک یا قبالے یا خط پر کچھ لکھاہے تو دلیل ہے کہ پچھنے لگوائے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی دیکھے کہ چک مہر کیاہوا ہے یا اس کے پاس ہے اور اس پر سے مہراتاری ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ چک اس کے پاس سے ضائع ہواہے یا جلا ہے تو دلیل ہے کہ وہ ضائع ہوگا۔

Khwab mein meher kiya hua chak pana dekhnay ki tabeer.

Chak zaya hona ya jalna dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button