Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Chaawal dekhnay ki tabeer
خواب میں چاول (برنج) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چاول دیکھنا مال ہے۔ جو بقدر چاول دیکھنے کے حاصل ہوگا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پکے ہوئے چاول کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ مراد پوری ہوگی اور خیر ونیکی پہنچے گی ، اور اگر دیکھے کہ پلا ؤکھایا ہے تو زیادہ بہتری اور نیکی کی دلیل ہے اور دودھ چاول کاکھانا نہایت ہی بہتر ہے اور اگر دیکھے کہ وہی چاول کھاتا ہے تواس سے غم واندوہ کی دلیل ہے۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چاولوں کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔
- مال و دولت
- مراد کاحاصل ہونا
- خیر ومنفعت ہے جو اس کو پہنچے گی