Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Burj dekhnay ki tabeer

خواب میں برج د یکھنے کی تعبیر

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ حمل Aries اور اسد Leoاور قوس Sagittariusکا دیکھنا بادشاہ کا لشکر ہے اور ثورTurus اور سنبلہVirgo اور جدی Capricornکادیکھنا شہزادہ اور دین ہے اور جوزا Gemini اور میزانLibra اور دلو Aquarius کا دیکھنا قاضی اور بادشاہ اور وزراء ہیں ، اور سرطان Cancerاور عقربScorpio اور حوت Pisces کا دیکھنا صاحب شرط اور بادشاہ کے شراب دار کا دیدار ہے۔

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں برج حمل کو دیکھے تو اس کا کام باحشمت شخص سے پڑے گا اور مراد پوری ہوگی ،اور اگر برج ثور کو دیکھے تو اس کا کام جاہل اور نادان شخص سے پڑے گا اور پورا ہوگا ،اور اگر برج جوزا کو دیکھے تو اس کا کام زبان دان اور فصیح آدمی سے پڑے گا اور مراد پوری ہوگی ،اور اگر برج سرطان کو دیکھے تو اس کاکام بے اصل شخص سے پڑے گا اور حاجت پوری ہوگی اور بزرگی اور مرتبہ پائے گا ،اور اگر برج سنبلہ کو دیکھے تو اس کاکام مرد کسان بے وفا سے پڑے گا اور مراد پوری نہ ہوگی ،اور اگر برج میزان کو دیکھے تو اسی کاکام قاضی سے پڑے گا اور جو وعدہ کرے گا اس کو پورا کرے گا ، اور اگر برج عقرب کو دیکھے تو مفسد شخص یا بد کار عورت سے پالا پڑے گا اور اس کو زحمت اور غم پہنچے گا، اور اگر برج قوس کو دیکھے تو اس کاکام سردارا ور بزرگ شخص کے ساتھ پڑے گاا ور اس کی ضرورت پوری ہوگی اور لوگ اس سے محبت کریں گے اور اگر برج حوت کو دیکھے تو اس کاکام مرد غریب ، سادہ دل ،نیک رائے ،مہربان اور کم سخن سے پڑے گا اور اس کی مراد پوری ہوگی۔

Related Articles

Back to top button