Khwab mein Bunyad Rakhna dekhnay ki tabeer
خواب میں بنیاد رکھنا (بنیاد نہادن) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے نئی بنیاد رکھی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر خاص وعام سے فائدہ دیکھے گا اور اگر نامعلوم جگہ پر بنیاد رکھی ہے اور معلوم نہیں ہے کہ کس کی ملک ہے تو دلیل ہے کہ دین و دنیا کاکام بے فائدہ رہے گا۔
اور اگر دیکھے کہ بنیاد کو زمین پر اور اپنی ملک میں رکھا ہے تو دلیل ہے کہ حلال روزی کا فائدہ اٹھائے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ بنیاد پکی اینٹ ار چونے کی رکھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال حرام ملے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کچی اینٹ کی بنیاد رکھی ہے تو دلیل ہے کہ دین کے کام میں اس کامرتبہ بلند ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ پختہ اینٹ کی بنیاد رکھی ہے اور اوپر اٹھائی ہے تو دلیل ہے کہ دنیا کے کاموں میں مصروف ہوگا۔
اور اگر صاحب خواب خود بنیاد رکھتاہے اور مزدوری لیتا ہے تو دلیل ہے کہ نفع پائے گا اور اگر دیکھے کہ پختہ اینٹ کی بنیاد رکھی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے فائدہ حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بنیاد کچی اینٹ اور گارے سے بنا کر اونچا گیا ہے تو دلیل ہے کہ عام لوگوں سے فائدہ حاصل کرے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے شہر بنایا ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کی جماعت کو اپنی پناہ گاہ میں لے گا اور اگر دیکھے کہ قلعہ بنایا ہے تو دلیل ہے کہ دشمنوں کی شرارت سے امن میں رہے گا اور اگر دیکھے کہ محل بنایا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا کے کام میں مشغول ہوگا اور اگر دیکھے کہ مکان بنایا ہے اور اس میں بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ فائدہ کی چیز دیکھے گا۔
اور اگر دیکھے کہ مسجد بنائی ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو اصلاح کے کام میں لائے گا اور اگر دیکھے کہ منارے کی بنیاد رکھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کانام خیراتا میں ظاہر ہوگا اور اگر دیکھے کہ نقش دار چیز بنائی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ حمام بنایا ہے تو دلیل ہے کہ رنج و غم میں پڑے گا۔
اور اگر دیکھے کہ باغ بنایا ہے تو دلیل ہے کہ پارسا اور دولت مند عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گورستان بنایا ہے تو دلیل ہے کہ آخرت کے کام میں مشغول ہوگا اور اگر دیکھے کہ قبہ بنایا ہے تو دلیل ہے کہ قدر و منزلت کی تلاش کرے گا اور جس بنیاد کو دیکھے کہ تیار کرلی ہے تو دلیل ہے کہ دنیا اوردین کاکام پورا کرے گا اور اگر اسے ناتمام چھوڑے تو اس کے کام ناتمام رہیں گے۔