Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Bulbul dekhnay ki tabeer
خواب میں بلبل (بلبل دیدن) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بلبل کادیکھنا فرزند خرد اور غلام ہے اور خواب میں اس کی آواز کلام خوش کن سخن لطیف ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ بلبل اڑ گیاہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا غلام ضائع ہوگا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے بلبل ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر غلام خریدے گا، اور اگر خواب میں یہ دیکھے کہ بلبلیں ماری ہیں اور ان کاگوشت خریدا ہے تو دلیل ہے کہ وراثت میں اس کو بہت سے غلام ملیں گے۔