Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Borha Hona dekhnay ki tabeer
خواب میں بوڑھا ہونا (پیرشدن) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اگر کوئی شخص دیکھے کہ بوڑھا ہوگیا ہے اور اس کے بال سفید ہوگئے ہیں تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا ۔ اور اگر نامعلوم بوڑھے کو دیکھے کہ خوش و خرم ہے تو دلیل ہے کہ کسی دوست سے اس کی مرادیں پوری ہوںگی اور غم سے نجات پائے گا۔
اور اگر کسی معلوم بوڑھے کو خواب میں دیکھے کہ خرم اور شاد ہے ، دلیل ہے کہ اس کو اس سے کوئی چیز ملے گی ۔ اور اگر اس کو ترش زد اور غمگین دیکھے تو اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بوڑھا جوان ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبے میں نقصان ہوگا اور دنیا میں مغرور ہوگا اور اگر جوان یا بچہ دیکھے کہ وہ بوڑھا ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا اور آخرت کے کام میں مشغول ہوگا۔