Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Boott dekhnay ki tabeer

خواب میں بت دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بت پرستی کرتاہے تو دلیل ہے کہ خدا تعالیٰ پر جھوٹ بولے گااور باطل راستہ پر جائے گا اور اگر لکڑی کے بت کو پوجتا ہے تو دین میں نفاق پیداکرنے کی دلیل ہے۔

اوار اگر دیکھے کہ وہ چاندی کابت ہے تو کسی خواہش مند عورت کے ساتھ خواہش نفسانی سے تقرب کرے گا اوار اگر دیکھے کہ سونے کابت ہے تو دلیل ہے کہ اس کا میلان مکروہ کام اور مال جمع کرنے کی طرف ہوگا۔

اور اگر دیکھے کہ وہ بت لوہے یا تانبے یا سیسہ کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی غرض دین سے دنیا کی صلاح اور دنیا طلبی ہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں جواہرات کا بت دیکھے تو دلیل ہے کہ دین سے اس کی غرض بادشاہی اور خدم و حشم ہے۔

اگر خواب میں دیکھے کہ وہ جواہرات کابت دور ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی غرض دین سے مال حرام جمع کرنے کی ہے اور اگر دیکھے کہ بت گھر میں ہے تو اپنی عقل اور دانش سے عاجز اور حیران ہوگا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بت کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔

  1. بے ہودہ جھوٹ
  2. مکار منافق
  3. فریب دینے والی مفسد عورت

Khwab mein lakri kay Boott ko poojna dekhnay ki tabeer.

Chandi ka Boott dekhnay ki tabeer.

Khwab mein sonay ka Boott dekhnay ki tabeer.

Lohay, Tambay ya sisay ka Boott dekhnay ki tabeer.

Khwab mein jawahirat ka Boott dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button