Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Bistar dekhnay ki tabeer

خواب میں بستر دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بستر خواب میں دیکھنا عورت ہے اور اس کی نیکی اور بدی کاتعلق عورت سے ہے ،اور اگر خواب میں دیکھے کہ بستر کو بستر سے بدلا ہے یا ایک بستر سے دوسرے بستر پر گیاہے تو دلیل ہے کہ دوسری عورت کرے گا اور پہلی کو طلاق دے گا، اور اگر دیکھے کہ بستر کی حالت بدل گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت کی حالت بدلے گی ، اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر دوسرے کابستر ہوگیا ہے اور دوسرے کا اس کا ہوگیا ہے۔ اس سے بہتر یا خراب دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور پہلی کو طلاق دے گا ،اور اگر دیکھے کہ اپنا بستر بیچا یا لپیٹ لیاا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا غائب ہوگی یا ان دو میں سے ایک مرے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی اپنے آپ کو نامعلوم بستر پرد یکھے تو دلیل ہے کہ اسی قدر و قیمت پر اس کو نقصان پہنچے گا، اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر نامعلوم چارپائی پر بچھا ہے وہ اس پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگی اور نفع پائے گا اور دشمن کو مغلوب کرے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بستر خواب میں ولایت اور تن آسانی ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :

مُتَّکِئِیْنَ عَلٰی فُرُشٍم بَطَآئِنُہَا مِنْ اِسْتَبْرَق

”فرشوں پر تکیہ لگانے والے جن کے اندر ریشم ہے۔ ‘‘

اور اگر خواب میں دیکھے کہ بستر کو گھر سے باہر ڈالا ہے اور پھر گھر میں لایا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنی عورت کو طلاق رجعی دے گا۔اور اگر اپنے آپ کو تین بستر یا چار بستر پر لیٹا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ بستروں کے شمار پرعورتیں کرے گا یا کنیزیں خریدے گا۔

اور اگر اپنے بستر کو گھر میں دیکھے یا گڑھے میں دیکھے کہ جہاں سے اسے باہر نہیںنکال سکتا ۔ اس سے دلیل ہے کہ اس کی عورت بیمار ہوگی اور کے رنج سے خلاصی نہ پائے گا۔

اور اگر اپنے کو نرم بستر پر سویا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ سال اس پر مبارک ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر پشم سے بھراہواہے تو اس سے اس امر کی دلیل ہے کہ وہ کوئی مالدار عورت کرے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر پھٹ گیا ہے یا جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت اب قریب آگئی ہے اور اس کے عیال کو دین و دیانت اور شرم نہ ہوگی ۔

اور اگر دیکھے کہ اس کا ریشم کابستر سوتی بستر سے بدل گیا ہے تو دلیل ہے کہ بدکار عورت کو دور کرکے نیک عورت کرے گا۔

اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے بستر میں چوہے نے سوراخ کردیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت کا کسی کے ساتھ نالائق معاملہ پڑے گا اور وہ خرابی پر راضی ہوجائے گا۔

اوراگر اس کابستر ہوا میں معلق ہے تو دلیل ہے کہ اس کابستر بلند جگہ پر بچھایا جائے گا اور اس کا شغل بالا ہوگا اور دولت پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اسکابستر ہوا سے زمین پر گراہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت بیمار ہوگی اور آخر کار شفاء پائے گی۔

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر اپنابستر سبز دیکھے تو دلیل ہے کہ دیندار اور پارسا عورت کرے گا۔

اور اگر اپنا بستر خواب میں سرخ دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کی عورت بدخواور ناموافق ہوگی۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر پرانا تھا اور نیا ہوگیا تو دلیل ہے کہ اس عورتت کابدخلق سے نیک خلق ہوجائے گا اوار اگر دیکھے کہ نیابستر پرانا ہوگیا ہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ اس کی عورت نیک خلق سے بدخلق ہوجائے گی۔

اور اگر دیکھے کہ اس کابستر سبز سے سرخ ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت اصلاح سے فساد کی طرف مائل ہوگی اور اگر اس کے خلاف ہے تو فساد سے اصلاح کی طرف آئے گی ۔

اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر سرخ سے سفید یازرد ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت گناہ سے توبہ کرے گی اور بیمار ہوگی۔ چنانچہ موت کا خوف ہوگا۔

اور اگر دیہ دیکھے کہ اپنا بستر بچھا کر سرہانا رکھا ہواہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ عورت کرے گا یا خدام اور کنیزیں خریدے گا اور اگر اپنے بستر پر سرہانے لگے ہوئے دیکھے تو خادموں پر دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :

وَنَمَارِقُ مَصْفُوْفَۃٌ

”اور قالین قطار درقطار لگائے ہوئے ۔ ‘‘

اور اگر نا معلوم جگہ پر بستر دیکھے تو دلیل ہے کہ زمین خریدے گا اور ہل چلائے گا اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیںکہ وراثت پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ بستر پر سویا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ راحت اور سہولت پائے گا اور اگر دیکھے کہ ہوا پر بستر بچھا کر سویا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کی وجہ سے مرتبہ اور بزرگی پائے گی اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر پھٹا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت نابکار ہوگی۔ اہل تعبیر بیان کرتے ہیںکہ اس کی عورت مرے گی۔

ور اگر دیکھے کہ بستر کو آگ لگ گئی ہے اور وہ جل گیا ہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یامرے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بستر کو دیکھنا چاروجہ پر ہے۔

  1. عورت
  2. کنیزک لونڈی
  3. ولایت
  4. معیشت اور منفعت اور تن آسانی

Khwab mein na maloom jaga per bistar dekhnay ki tabeer.

Bistar pay sona dekhnay ki tabeer.

Khwab mein bistar bicha kar sona dekhnay ki tabeer.

Bistar surkh say sufid ya zard hona dekhnay ki tabeer.

Khwab mein bistar sabz say surkh hona dekhnay ki tabeer.

Surkh bistar dekhnay ki tabeer.

Khwab mein bistar ka huwa say zameen per girna dekhnay ki tabeer.

Chohay ka bistar main surakh karna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein bistar ka phat jan ya jal jana dekhnay ki tabeer.

Apnay aap ko narm bistar par soya hua dekhnay ki tabeer.

Khwab mein apnay aap ko na maloom bistar per dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button