Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Bimari dekhnay ki tabeer

خواب میں بیماری دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بیمار ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دین میں فساد ہے اور لوگوں سے نفاق کی بات کرے گا۔

اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ اسی سال میں مرے گا، اور اگر دیکھے کہ بیماری سے تندرست ہواہے اور گھر میں نہیں ہے اور کسی سے بات نہیںکرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی بیماری دراز ہوگی اور اسی کے خطرے سے مرے گا اور اگر دیکھے کہ لوگوں میں بیٹھا ہے اور باتیںکرتاہے تو دلیل ہے کہ جلد بیماری سے صحت اور تندرستی حاصل کرے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ وہ بیمار ی کے باعث برہنہ ہے تو دلیل ہے کہ وہ جلدی مرے گا ۔

اور اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ خواب میں بیماری فسق و فجور کی دلیل ہے اور غم و اندوہ سلطان کی طرف سے یا عیال کی طرف سے پہنچے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں طرح طرح کی بیماریاں دلیل ہیں کہ اس کے فرائض اور سنتیں بے قاعدہ ہیں ۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بیمار ہے اور بیماری کے باعث روتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ غم سے امن میں ہوگا ۔ اور اگر بیماری پر صابر اور راضی اور شاکر ہے تو اس کی تاویل نیک اور صحت پر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بیمار اور برہنہ ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آگئی ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:

لقد جئتمونا فرادٰ ی کما خلقناکم

”ہمارے پاس ایک ایک ہو کر آؤ گے، جیسے ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیاتھا۔ ‘‘

Khwabmein khud ko bimar dekhnay ki tabeer.

Bimari kay bais khud ko rota hua dekhnay ki tabeer.

Khwab mein bimari kay bais khud ko barhana dekhnay ki tabeer.

Bimari say tandrust hona dekhnay ki tabeer.

Khwab mein bimari ka daraz hona dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button