Khwab mein Billi dekhnay ki tabeer
خواب میں بلی (گربا) دیکھنے کی تعبیر
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بلی فسادی چور ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ معلوم بلی اس کے گھر پر آئی ہے دلیل ہے کہ معروف چور اس کے گھر آئے گا اور اگر نا معلوم بلی دیکھے تو نا معلوم چور ہو گا۔اور اگر دیکھے کہ کسی کے گھر سے کوئی چیز کھا گئی ہے یا لے گئی ہے دلیل ہےکہ چور اس کے گھر سے کوئی چیز لے جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بلی کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ چور کو مارے گا اور مغلوب کرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے بلی کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر چور کا مال حاصل ہو گا۔اور اگر دیکھے کہ بلی کے ساتھ جنگ کرتا ہے اور بلی نے اس کو خراش لگائی ہے دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر بلی کو مغلوب کیا ہے دلیل ہے کہ بیماری سے شفا ء پائے گااور اگر بلی نے اس کو کاٹا ہے دلیل ہے کہ اس کی بیماری دراز ہو گی۔اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ بلی تاویل میں خادم ہے۔حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جو شخص بلی خواب میں صبح کے پہلے دیکھے گا وہ چھ روز تک بیمار رہے گا۔
اور اگر غلام خواب میں دیکھے کہ اس نے بلی کا دودھ دوھ کر پیا ہے کہ آزاد ہو گا اور جس گھر سے وہ آزادی پائے گا کسی عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگر آزاد دیکھے کہ اس نے بلی کا دودھ پیا ہے دلیل ہے کہ اس کہ کسی سے لڑائی ہو گی۔
حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں بلی کا دیکھنا سات وجہ پر ہے:
- چور
- چغلخور
- نوکر
- بیماری
- مہربان عورت
- حاسد
- لڑائی اور جھگڑا