Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Bhuni Hue Chez dekhnay ki tabeer

خواب میں بھنی ہوئی چیز دیکھنے کی تعبیر

حضرت محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھنی ہوئی چیزکو دیکھنا اس امر کی دلیل ہے کہ صاحب خواب کشادہ روزی کی طلب میں ہے ، اور پکا ہوا گوشت تاویل میں کچے گوشت سے بہتر ہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے بکری کاگوشت بھنا ہوا کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال وہ رنج اور سختی سے حاصل کرے گا اور اگر گائے کا گوشت بھنا ہوا کھائے تو دلیل ہے کہ خوف اور دہشت سے امن میں ہوگا اور اگر دیکھے کہ بکری کابچہ بھنا ہوا کھاتاہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو کچھ مال ملے گا ،اور بعض اہل تعبیر نے بیان فرمایا ہے کہ خواب میں بکری کا بچہ بھنا ہوا کھنا لڑکے کے آنے یعنی فرزند پیدا ہونے کی دلیل ہے۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ بھنی ہوئی سری کو کھتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو کسی بزرگ سے فائدہ ملے گا اور اگر دیکھے کہ مرغ بریاں کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کی طرف سے مکرو حیلہ سے مال حاصل کرے گا ، اور اگر ماہی بریاں کو کھائے تو دلیل ہے کہ طلب علم میں سفر کرے گا، اور کسی بزرگ کو ملے گا ۔ اگر صاحب خواب نیک ہے ، ورنہ رنج و غم اور اندوہ دشمن کی دلیل ہے ، اور ماہی بریاں تازہ باسی سے بہتر ہے اور بڑی چھوٹی سے بہتر ہے ،اور خواب میں بریاں فروش یعنی بھنی ہوئی چیزوںکے بیچنے والے کو دیکھنا ایسا مرد ہے کہ اس کے ذریعہ سے دوسرے لوگوں کی روزی فراخ ہوتی ہے۔

Khwab mein bakri ka ghosht bhuna hua khana dekhnay ki tabeer.

Gaai ka ghosht bhuna hua khana dekhnay ki tabeer.

Khwab mein bakri ka bacha bhuna hua khana dekhnay ki tabeer.

Bhune hue siri khana dekhnay ki tabeer.

Khwab mein murgh baryan khana dekhnay ki tabeer.

Mahi baryan khana dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button