Khwab mein Bhanwein dekhnay ki tabeer
خواب میں بھنویں (ابر) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بھنویں کا خواب میں دیکھنا دین ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے بھنویں پورے بے نقصان ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی زینت پوری اور کامل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے بھنویں گر گئے ہیں تو اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے۔
حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ بھنویں نہیں ہیں یا ان کے بال گر گئے تو اس امر کی دلیل ہے کہ ایک چیز کا ارادہ کرے گا جس سے اس کیے دین میں بدنامی اور فساد ہوگا ار اگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی چیز کاقصد کرے گا جس سے نیک نامی اور دین کی اصلاح ہوگی ۔ اگر دیکھے کہ اس کے بھنویں سفید ہوگئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا علم اور تحمل زیادہ ہوگا ، لیکن مال کانقصان ہوگا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ایک بھنویں کو گرا ہوا دیکھا اور دوسری کو اکھڑاہوا دیکھا تو دلیل ہے کہ اس کے مال اور مرتبے میں نقصان پڑے گا اور بعض کہتے ہیں کہ دین کی زینت کے نقصان پر ابرو کاگرنا اور اکھڑنادلیل ہے۔