Khwab mein Beej Bona dekhnay ki tabeer
خواب میں بیج بونا(تخم کا شتین) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے بیج بوئے اور پھر جمع کیے ہیں تو دلیل ہے کہ مرتبہ اور بزرگی پائے گا اور اگر دیکھے کہ جہاں بوئے ہیں وہاں سے کھاتا ہے اس کی تاویل ایک: سے بہتر ہے۔
اور اگر دیکھے کہ بوئے سے کچھ حاصل نہیں ہوا ہے یا نہ جانے کہ اس کا پھل کیا ہے اور نہ اس کے تھوڑے اور بہت کو جانا تو غم و اندوہ پر ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ گندم بوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر اور نیکی پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ جوبوئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا مال جمع ہوگا۔
اور اگر دیکھے کہ باجرہ بویا ہے تو تھوڑے مال پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ مسور اور باقلا اورلوبیااور مانند اس کی بویا ہے تو غم و انادوہ پر دلیل ہے۔
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی دیکھے کہ اپنی زمین میں بیج بوتاہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور اس کاکام بنے گا اور دیگر اپنی بوئی ہوئی زمین میں کاشت کرتاہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال اور نعمت حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ جو یا گیہوں یا درخت اپنی زمین میں کاشت کئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ زیادہ ہوگا جس قدر کہ اس نے بویا ہے اس کے مطابق پھلے پھولے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بیج بوناچار وجہ پر ہے۔
- مرتبہ اور بزرگی
- فساد
- مال حرام
- تجارت میں نفع