Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Bastan Afroz dekhnay ki tabeer
خواب میں بستان افروز (پھول کوکنی، جٹادھاری)دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بستان افروز کا دیکھنا شادی ہے۔ لیکن دین میں ہو گی اور اگر خواب میں دیکھے کہ بستان افروز لی ہے۔ یا کسی نے اس کو دی ہے تو اس سے دلیل خوشی اور شادی کی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بستان افروز کسی کو دی ہے تو اس سے دلیل ہے کہ اس کو خوش کرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بستان افروز اگر کوئی شخص خواب کے اندر موسم میں دیکھے تو سرداری ہے۔
اور بعض اہل تعبیر نے کہاہے کہ بستان افروز،سوداگر عورت خوش طبع، مالدار اور با جمال ہے۔
اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بستان افروز کو کسی جگہ سے اکھیڑ رہاہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ صاحب خواب کسی مرد کی صحبت سے جدا ہوجائے گا۔