Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Barsati Kot dekhnay ki tabeer
خواب میں برساتی کوٹ (بارانی) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر برساتی کوٹ ہے اور وہ بادشاہ کی خدمت میں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا نیک کام اور مدح و ثنا ء لوگوں میں ظاہر ہوگی ، اور اگر ب برساتی کوٹ بطور کپڑا اس پر ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دین اور دنیا میں فائدہ حاصل ہوگا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ برساتی کوٹ پشم یا السی یاروئی کا ہے اور سبز رنگ ہے تو بہتری کی دلیل ہے ،لیکن زرد برساتی کوٹ رنج اور بیماری کی دلیل ہے ،اور اگر برساتی کوٹ نیلگوں ہے یعنی آسمانی رنگ کاہے تو پھر گناہ اور نا فرمانی کی دلیل ہے اور اگر سفید رنگ کا ہے تو اس کو کسی جگہ سے خیر اور منفعت پہنچے گی ۔