Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Bari Thaali dekhnay ki tabeer

خواب میں بڑی تھالی(طشت) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بڑی تھالی خواب میں خادمہ عورت ہے۔

حضرت محمدبن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بڑی تھالی خواب میں ایسی کنیز ہے کہ جس کے سپرد گھر کی ضروریات ہوتی ہیں اگر دیکھے کہ اس کے پاس بڑی تھالی ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے یا اس نے خریدا ہے تو دلیل ہے کہ گھر میں خادمہ عورت لائے گا یا کنیز خریدے گا اور اگر دیکھے کہ بڑی تھالی ٹوٹی ہے یا ضائع ہوگئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی کنیز بھاگے گی یا دنیا سے رحلت کرے گی۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے بڑی تھالی خریدی ہے تو دلیل ہے کہ خادم عورت کو یا کنیزک کو اپنی عورت بنائے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں طشت کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔

  1. زن خادمہ
  2. کنیزک
  3. عورتوں سے نفع حاصل کرنا

Khwab mein bari thaali kharedna dekhnay ki tabeer.

Apnay pass bari thaali dekhnay ki tabeer.

Khwab mein bare thaali tootna ya zaya hona dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button