Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Baraf dekhnay ki tabeer

خواب میں برف دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں برف کا دیکھنا غم و اندوہ اور عذاب ہے۔ اگر تھوڑی دیکھی جائے تو خیر ہے۔ اگر جاڑے میں برف کو دیکھے یا ایسی جگہ میں دیکھے کہ جہاں ہمیشہ ہوتی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس جگہ والوں کو غم و اندوہ پہنچے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں برف کا دیکھنا لشکر کو ہزیمت ہے۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں برف کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔

  1. روزی
  2. زندگانی
  3. حال بسیار
  4. لشکر بسیار
  5. بیماری
  6. غم واندوہ ۔

اور اگر دیکھے کہ ایام گرما میں برف کو جمع کرتاہے تو دلیل ہے کہ مال حلالجمع کرتاہیاور خوش عیش گزارے گا اور بہت منفعت پائے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ سردملک میں برف کا خواب میں دیکھنا خیر اور نیکی کی دلیل ہے اور گرم ملک میں دیکھنا قحط اور غم و اندوہ کی دلیل ہے ،اور اگر دیکھے کہ برف کو موسم کھاتا ہیے تو بے وقت سے بہتر ہے۔

Khwab mein thoree baraf dekhnay ki tabeer.

Sard mulk main baraf dekhnay ki tabeer.

Khwab mein garam mulk main baraf dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button