Khwab mein Bandar dekhnay ki tabeer
خواب میں بندر (بوزینہ) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بندر خواب میں ایک فریبی اور ملعون ؎دشمن پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بندر کے پاس بیٹھا ہے اور وہ اس کامطیع ہے تو دلیل ہے کہ وہ دشمن پر غالب آئے گا اور اس کو مطیع کرے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ بندر کے ساتھ لڑا ہے اور اس سے ڈر گیا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہوگا اور شفاء پائے گا یا اس کے جسم پر عیب ہوگا کہ اس سے خلاصی نہ پائے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ بندر کو مار ڈالا ہے تودلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کے ساتھ دشمنی ظاہر کے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے بندر کومارا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہوگا اور جلد ی شفاء پائے گا۔
اور اگر دیکھے کھ بندر گھوڑے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ یہودی اس کی عورت سے فساد کرے گا اور بندر یا خواب میں فسادی عورت جادوگر ہوتی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بندر اس کے گھر میں آیا ہے تو دلیل ہے کہ اس گھر میں عورت جادو کرے گی اور اگر دیکھے کہ بندر اس کے ساتھ باتیں کترا ہے تو دلیل ہے کہ عورت اس کانقصان کرے گی۔
اور اگرکوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بندر نے اس کو کاٹا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہوگا یااپنے عیال سے گالی گلوچ سنے گا۔
اور اگر خواب میں کوئی دیکھے کہ بندر نے اس کو کوئی چیز دی ہے یا اس سے لے کر کھائی ہے تو دلیل ہے کہ اپنا مال برباد کرے گا۔