Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Banafsha dekhnay ki tabeer
خواب میں بنفشہ دیکھنے کی تعبیر
حضرت محمدبن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں موسم پر بنفشہ کا دیکھنا دلیل ہے کہ عورت سے یا کنیز سے اس کو کچھ ملے گا یا لڑکا ہوگا۔ اور اگر اس کو اپنے درخت سے جدا دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ شخص غم و اندوہ دیکھے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر عورت دیکھے کہ بنفشہ اکھاڑا ہے اوار اپنے شوہر کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ شوہر اسے طلاق دے گا اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے بنفشہ کادستہ دیا ہے تو دلیل ہے کہ ان میں جدائی پڑے گی۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بنفشہ کادرخت بدخواور ناساز گار کنیز ہے۔