Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Baloor dekhnay ki tabeer

خواب میں بلور (شیشے کی مانند صاف شفاف پتھر) دیکھنے کی تعبیر

بلور خواب میں بے اصل عورت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بلور ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ بے اصل عورت کرے گا۔

اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بلور ہے یا ضائع ہوگیا ہے تودلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا اس سے اس کی عورت خود غائب ہوجائے گی۔

اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا بلور ہے تو دلیل ہے کہ اس کو عورتوں کی وجہ سے مال حاصل ہوگا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بلور بیچتا ہے ، بعض میں سوراخ ہیں اور بعض میں سوراخ نہیں ہیں۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ بیوہ عورتوں اور بے اصل کنواری لڑکیوں کی دلالی کرے گا۔

Khwab mein baloor ka zaya hona dekhnay ki tabeer.

Buhat saray baloor dekhnay ki tabeer.

Khwab mein baloor ka beechna dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button