Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Bakshish Milna dekhnay ki tabeer

خواب میں بخشش ملنا دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کوئی چیز بخشش میں ملی ہے معبر کو دریافت کرناچاہیے کہ کسی قسم کی بخشش ملی ہے سونا یا چاندی یا کپڑا ہے اور بخشش دینے والا نامعلوم شخص ہے یا معلوم شخص ہے مرد ہے یا عورت جب سب باتیں دریافت ہوجائیں تو تعبیربیان کرے اگر وہ پسندیدہ چیز ہے تو اس کو خیراور نیکی حاصل ہوگی۔

اور اگر بخشش دینے والا معلوم شخص ہے دلیل ہے کہ دنیا کی طرف سے اس کو ذلت ہوگی اور اگر عطا خطاء کے وعدے پر ہے تو یہ سب جھوٹ ہے اوراگر دیکھے کہ عطا لی ہے اور پھر واپس کی ہے دلیل ہے کہ اس کی نیکی اور بدی عطا دینے والے کی طرف رجوع کرے گی۔

اور اگر دیکھے کہ اس کو میوہ یا کپڑا یا کوئی شیریں چیزبخشش میں ملی ہے دلیل ہے کہ اس کو اس شخص سے تعلق اور ملاپ حاصل ہوگی اور اگر بخشش دینے والا عیسائی یا یہودی ہے اور وہ عمدہ اور اچھی بخشش ہے اور اس نے خواہش سے لی ہے دلیل ہے کہ اس کا ایمان خطرے میں ہو گا اوراگر یہودی یا عیسائی خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی مسلمان نے بخشش دی ہے اور اس نے خواہش سے لی ہے دلیل ہے کہ مسلمان ہوگا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے بخشش دی ہے اور اس نے شکریہ ادا کیا ہے دلیل ہے کہ مال کی زیادتی اور تندرستی ہوگی اور اگر شکریہ ادا نہیں کیاہے تو تاویل خلاف ہے۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر دیکھے کہ بخشش کوئی اچھی چیز ہے اور بخشش دینے والا کوئی کمینہ شخص ہے تو اس کی تاویل بری ہے۔

Khwab mein bakshish denay wala shaksh maloom hona dekhnay ki tabeer.

Kapra ya mewa ya shireen chez bakshish main milna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein bakshish esai ya yahodi say lena dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button