Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Bakhash Dena dekhnay ki tabeer
خواب میں بخش دینا (بخشش کردن) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اپنا مال کا ر خیر میں بخشش کرتاہے تو دلیل ہے کہ اپنے فرزند کے لیے عورت چاہے گا۔ یا اپنے خویشوں میں سے کسی کی شادی کرے گا اور اپنا مال ان پر تقسیم کرے گا اوراگر دیکھا کہ اپنا مال ناجائز طرز پر بخشتا ہے تو دلیل ہے کہ حرام اور فساد کی طرف مائل ہوگا اور اگر دیکھے کہ اپنا مال بیگانوں کو بخشتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کاحال موت اور زندگی سے پراگندہ ہوگا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ کسی کا مال اس کی رضا مندی سے بخش رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی نیکی اور بدی کااثر صاحب مال کی طرف عائد ہوگا۔