Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Bajanay Ka Saaz dekhnay ki tabeer

خواب میں بجانے کاساز (چغانہ) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ساز بیہودہ بات اور جھوٹ ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ باجا بجاتا ہے تو دلیل ہے کہ بیہودہ بات اور جھوٹ بولے گا ۔ یا اس کو غم و اندوہ پہنچے گا اور دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو باجادیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے غم و اندوہ پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ساز کو توڑ کر گرادیا ہے تو دلیل ہے کہ جھوٹ اور باطل سے توبہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ باجا بجاتاہے اور پہلے با جا بجانا نہیں جانتا تھا، تو دلیل ہے کہ ۔صاحب علم ہے تو لوگوں کو تعلیم دے گا اور اپنے علم سے فائدہ پہنچائے گا۔ اور لوگوں کوعلم حدیث و فقہ اور علم تفسیر بتائے گا۔

اور اگر صاحب خواب جاہل ہے تو ایسا شغل اختیار کرے گا کہ جس پر لوگ اس کو ملامت کریں گے اور اگر دیکھے کہ ساز کے ساتھ تالیاں بجا تا اور ناچتا ہے تو غم و اندوہ اور مصیبت پر دلیل ہے۔

Khwab mein baja bajana dekhnay ki tabeer.

Badshah ka baja dena dekhnay ki tabeer.

Khwab mein saaz ko tor kar gira dena dekhnay ki tabeer.

Saaz kay sath taliyan bajana aur naachna dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button