Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Baingan dekhnay ki tabeer
خواب میں بینگن (ادنجان) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بینگن کھانا موسم میں ہویا بے موسم پکا ہوا کھائے یا خام کھائے۔ تر ہو یا خشک جس قدر کھائے گا اسی قدر غم واندوہ اٹھائے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے بینگن ہیں ، لیکن سب کو بیچا ہے ہے یا کسی کو بخش دیا ہے یااپنے گھر سے باہر ڈال دیا ہے اور ان کو کھایا نہیں ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ غم اور اندوہ سے نجات حاصل کرے گا۔