Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Bahi dekhnay ki tabeer

خواب میں بہی دیکھنے کی تعبیر

بہی پھل ہے جس کا تخم بیہدانہ ہے۔ خواب کے اندر بہی کی تاوییل میں استاد ان فن کااختلاف ہے۔ بعض نے فرمایا ہے بزرگ اور سردار سے ملے گا جس سے خیر ومنفعت پائے گااور نیک تعریف سنے گا اور بعض نے فرمایا ہے کہ بہی کا دیکھنا فرزند ہے۔ اور بعض نے فرمایا ہے کہ بیماری ہے۔ اور جنہوںنے اس کی تاویل بیماری بتائی ہے اس طرح کہتے ہیں کہ اس کا زرد رنگ بیماری کی دلیل ہے اور جو کہتے ہیں کہ سفر دراز جسمانی رنج کے ساتھ ہوگا۔ ان کی دلیل یہ ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے حضرت آدم علیہ السلاام کو بہشت سے نکلنے کے وقت بہی دی تھی۔ لہٰذا سفر دراز اوار رنج و اندوہ و غم کا حکم رکھتی ہے۔ کیونکہ آدم علیہ السلام کاسفر بہشت سے دنیا کی طرف طرح طرح کے غم و اندوہ کے ساتھ تھا جو ان کو حاصل ہوا۔

اور جنہوںنے بہی کی تاویل فرزند سے کی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب حضرت آدم علیہ السلام دنیا میں آئے تو بہی کے کھانے سے آپ کی منی زیادہ ہوئی ۔ لہٰذااس قدر اولاد وجود میں آئی۔

اور جن لوگوں نے کہا ہے کہ بزرگ سردار سے نیک تعریف اور خیر ومنفعت پائے گا ۔ ان کی دلیل یہ ہے کہ بہی دینے والے حضرت جبرئیل علیہ السلام تھے اور اس کے لینے والے حضرت آدم علیہ السلام تھے ۔ لہٰذا تعریف نیک اور نفع بھی پایا اور استاد وںنے ہرایک خواب کی تعبیر یونہی سرسری نہیں بیان کی ہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوب میں موسم پر سبز بہی کا دیکھنا تاویل میں فرزند ہے اور اگر بے وقت اور زرد دیکھے تو بیماری ہے۔

Khwab mein mausam main sabz bahi dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button