Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Bahar dekhnay ki tabeer
خواب میں بہار دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بہار کی تاویل وقت بہار میں بادشا ہ ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ فصل بہار ہے اور ہوا غیر معتدل ہے کہ سردہے یا گرم ہے اور لوگوں کو ضرر و نقصان پہنچ رہاہے تو دلیل ہے کہ ملک والوں کو بادشاہ سے رنج اور ضرر پہنچے گی اور وہ بھی دیکھے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ ہوا معتدل ہے اور گل و شگوفہ کھلے ہیں اور لوگوں کو کسی طرح کی تکلیف نہیں ہے تو دلیل ہے کہ ملک والوں کو بادشاہ سے خیر ومنفعت پہنچے گی اور اگر بہار کو اس کے وقت پر اعتدال سے دیکھے تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا اور عام لوگوں کو بادشاہ سے قوت اور مدد ہوگی اور بادشاہ عادل وانصاف ہوگا ۔ فصل بہار کی یہی تاویل ہے۔