Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Bagla dekhnay ki tabeer
خواب میں بگلا(بوتیمار) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بگلا روزی اور مال حلال ہوتاہے جو عورت کی نرف سے ملتاہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بگلا پکڑایا اس کو کسی نے دیا تو دلیل ہے کہ اسی قدر عورت کی طرف سے مال پائے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کھ بگلا مارا اور اس کا گوشت کھایاتو دلیل ہے کہ اسی قدر عورت کا مال کھائے گا اور بگلے کا خواب میں دیکھنا بزرگی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے بگلے کو پکڑ کر گھر میں لایا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ اپنوں میں سے عورت کرے گا اور مال اور منفعت حاصل کرے گا۔