Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Baghal dekhnay ki tabeer

خواب میں بغل دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بغل کا دیکھناملامت اور بدی ہے جو اس کو پہنچے گی ، اور بغل کے بالوں کو خواب میں دیکھنا مراد کے پانے اور دشمن پر غالب ہونے کی دلیل ہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی بغل سے بدبو آتی ہے تو اس سے اس امر کی دلیل ہے کہ صاحب خواب مال حرام پائے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی بغل سے نہایت بدبو آتی ہے تو دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ بغل کے نیچے ہاتھوں کو رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا اور مال حاصل کرے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :

اضْمُمْ یَدَکَ اِلٰی جَنَاحِکَ تَخْرُجْ بَیْضَآئَ

“پنا ہاتھ پہلو کے ساتھ ملا ۔ سفید نکلے گا۔”

اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ مروت اور جوان مردی کے اٹھانے کی دلیل ہے اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کی بغل میں کوئی نقصان نہیں ہے تو دلیل نامرادی اور دشمن کے غلبہ کی ہے اور اگر دیکھے کہ اس کی بغل سے بدبو آتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مشکل سے مال ملے گا۔

اور اگر دیکھے کہ بغل کے نیچے سے پسینہ جاری ہے تو دلیل ہے کہ اس پسینہ کے انداز ے پر مال کانقصان ہوگا۔

Khwab mein baghal say badboo aana dekhnay ki tabeer.

Baghal kay baloon ko dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button