Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Badam dekhnay ki tabeer

خواب میں بادام دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بادام دیکھنا نعمت اور روزی ہے ، لیکن جھگڑے سے حاصل ہوگی۔ اگر خواب میں بادام پایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر نعمت اور روز ی محنت سے ملے گی۔

اور اہل تعبیربیان کرتے ہیں کہ خواب میں بادام کی تاویل علم ہے اور بیماری سے شفا ء اور مغزبادام کادیکھنابہتر ہے۔

حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ بادام پوست سمیت اس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ بخیل آدمی سے کوئی چیز سختی کے ساتھ پائے گا اور اگر دیکھے کہ مغز بادام سے تلخ روغن نکالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو کسی کنجوس آدمی سے اس روغن کے اندازے کے مطابق فائدہ پہنچے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بادام کا دیکھنا مال اور نعمت ہے ، لیکن اگر بادام کو پوست کے ساتھ دیکھے تو دلیل ہے کہ مال سختی اور رنج کے ساتھ ملے گا ،اور اگر بادام کو بغیر پوست کے دیکھے تو دلیل ہے کہ مال وزر آسانی کے ساتھ ملے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بادام کادیکھنا دو وجہ پر ہے

  1. پوشیدہ مال حاصل ہوگا
  2. بیماری سے شفاء پائے گا

Khwab mein badam pana dekhnay ki tabeer.

Badam ko poost kay sath dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button