Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Babbar Sher dekhnay ki tabeer

خواب میں ببر شیر دیکھنے کی تعبیر
ببر ایک قسم کا شیر ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ببر ایک درندہ جانور شیر کا دشمن ہے اور اس کو خواب میں دیکھنا قوی اور دلیر دشمن ہے ،لیکن کریم اور مہربان ہے ، اور اگر دیکھے کہ ببر شیر کے لڑائی کرکے اس کو مغلوب کرلیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا ، اور اگر اس سے مغلوب ہوگیا تو دشمن اس پر فتح پائے گا اوراگر دیکھے کہ ببر شیر اس سے ڈر کر بھاگ گیاہے تو دلیل ہے کہ دشمن سے امن میں رہے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ببر شیر کی ہڈیاں اور بال چمڑا خواب میں دیکھنا مال اورمنفعت ہے جو دیکھے ہوئے کے قدر کے مطابق اس کو دشمن سے حاصل ہوگا ،اور اگر دیکھے کہ ببر پر بیٹھا ہے اور وہ اس کا مطیع ہے تو دلیل ہے کہ دشمن اس کا تابعدار ہوگا۔